انٹراپارٹی انتخابات:پی ٹی آئی کودستاویزات جمع کروانےکی مہلت مل گئی
انٹراپارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کودستاویزات جمع کروانےکی مہلت دےدی۔
تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر بلوچستان نے استفسارکیاکہ پی ٹی آئی کے الیکشن کیا چمکنی میں ہوئے تھے؟
بیرسٹر گوہر نےجواب میں کہاکہ نہیں جناب، انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے، ہم نے دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتہ سے دس دن تک کا وقت دیں۔
بینچ نےالیکشن کمیشن حکام سےسوال کیاکہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہو گا۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس نےجواب میں کہاکہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔
بینچ نےڈی جی پولیٹیکل فنانس کوہدایت کی کہ آپ ہمیں اس نکتہ پر معاونت فراہم کریں۔
بیرسٹرگوہرنےکہاکہ ہم بھی اس معاملہ پر آپ کو معاونت دیں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن جو کر سکتا تھا اس نے کر لیا۔
ممبرکےپی کےنےاستفسارکیاکہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو ہمارے پاس کیا کرنے کا اختیار ہے۔
ڈی جی پولیٹیکل نےکہاکہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے درمیان پانچ سال کا وقفہ ہونا چاہیےتھا۔
ممبرکےپی کےنےکہاکہ آپ ابھی جواب نہ دیں مستقبل میں اس نکتہ پر ہماری معاونت کریں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔