محکمہ موسمیات نے 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا،25 سے 29 اگست کے دوران کراچی ،ٹھٹھہ ،بدین، سجاول، عمر کوٹ، مٹھی ،میر پور خاص ،سکھر ،سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے زیادہ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، جعفر آباد ژوب، کوئٹہ، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 25 اگست سے 28 اگست کے دوران مری، پنجاب ،بالائی پنجاب ،گلیات اسلام آباد ،لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،26 سے 28 اگست کے دوران بالائی کے پی کے،ہزارہ ڈویژن، مردان، پشاور،ہنگو و دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی وسطی پنجاب کے نشیبی علاقوں کو بھی خطرہ ہے، گلگت بلتستان ،بالائی کے پی کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔