واٹس ایپ ویڈیو کالز کیلئے متعدد اے آر فیچرز متعارف،واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔
ویب بِیٹا انفوکے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئےورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور بتدریج آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے۔ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے، جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں،اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے ،جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا، جہاں روشنی کم ہوگی۔ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا یا جا رہاہے ،جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام سیٹنگز میں کی جانیوالی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا، جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ
مارچ 8, 2024 -
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
فروری 20, 2024 -
اسلام آباد کا لیک ویو پارک سیاحوں کی توجہ مرکز
مئی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔